597321638_122102995413159631_3305594740425516123_n
597321638_122102995413159631_3305594740425516123_n

اہم خبریں

جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

جنرل سید عامر رضا نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، جس پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینےکے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اسی بارے میں

مقبول خبریں