597321638_122102995413159631_3305594740425516123_n
597321638_122102995413159631_3305594740425516123_n

اہم خبریں

گزشتہ روز باجوڑ میں مقامی افراد کے ہاتھوں کامن لیپرڈ کے قتل کے بعد اب تک محکمہ وائلڈ لائف تاحال چیتے کی لاش اپنی تحویل میں نہیں لے سکا۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے ماموند میں مقامی افراد نے ایک کامن لیپرڈ کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم تاحال اس کی لاش سرکاری تحویل میں نہیں آ سکی۔حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی برآمدگی کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو جائے وقوعہ تک جانے کے لیے پولیس کلیئرنس تاحال نہیں ملی۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اہلکار سول لباس میں علاقے میں گئے، لیکن مقامی افراد نے چیتے کی لاش حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔محکمہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ چیتے نے ان کے مویشیوں کو ہلاک کیا تھا، تاہم اس دعوے کی تصدیق چیتے کی لاش کا معائنہ ہونے کے بعد ہی کی جا سکے گی۔حکام کے مطابق ماموند کا علاقہ افغان سرحد سے متصل اور حساس ہے، جس کے باعث کارروائی میں اضافی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اسی بارے میں

مقبول خبریں